نیویارک۔امریکی حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں زیرِ تعلیم وہ طلبا جن کی کلاسیں مکمل طور پر آن لائن ہو چکی ہیں انہیں امریکہ میں رہنے نہیں دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق امریکہ کے محکمہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئس) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نان امیگرنٹ ایف ون اور ایف ٹو طالب علم جن کی تمام کلاسز آن لائن ہو رہی ہے وہ کورس مکمل کرنے کے لیے امریکہ میں نہیں رہ سکتے۔ بیان کے مطابق اگر طلبا 2020 خزاں کے سسٹر کے دوران امریکہ میں رہنا چاہتے ہیں تو انھیں ایسا کوئی کورس لینا ہوگا جہاں آف لائن کلاسیں جاری ہوں۔ادارے کے بموجب قواعد کی پاسداری نہ کرنے والوں کو ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔آئس کے مطابق ان یونیورسٹیوں کو جہان آن لائن اور آف لائن کلاسیں ہورہی ہے دیکھانا ہوگا کہ ان کے طالب ممکنہ حد تک تمام آف لائن کلاسیں لے رہے ہیں۔امریکہ میں موجود وہ طالب علم جو ایسے پروگرامز میں داخل ہیں جہاں کلاسز آن لائن ہورہی ہے انہیں ملک چھوڑنا چاہیے یا دوسرے اقدامات کرنا چاہیے جیسا کہ کسی ایسے ادارے میں داخلہ لیں جہاں آف لائن کلاسز ہو رہی ہوں۔