امریکہ میں ایک اور سیاہ فام بھی دم گھٹنے سے فوت ہوا

,

   

روچسٹر (امریکہ) : امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام شخص کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ اس کا انکشاف ایک ویڈیو سے ہوا جو فیملی نے جاری کی ۔ 41 سالہ ڈانیل پروڈ کو سڑک پر برہنہ پاکر پولیس والوں نے روکا اور اسے سڑک پر اوندھا کرکے اس کے سر پر پیر رکھ دیا۔ ڈانیل اس واقعہ سے قبل علیل تھا اور اسے دواخانہ سے ڈسچارج کئے ایک ہفتہ گذرا تھا۔ ظاہر طور پر وہ ذہنی صحت کے مسائل سے بھی دوچار تھا۔