امریکہ میں بھی آزادی اظہار رائے پر دباؤمیں اضافہ

   

60 منٹس کے پروڈیوسر بل اوونز مستعفی

واشنگٹن : ترقی پذیر ممالک کی طرح امریکہ میں بھی میڈیا آزادی، کارپوریٹ
مفادات، اور سیاسی دباؤ کے درمیان ٹکراو نمایاں ہو رہاہے اور اس کی تازہ ترین مثال “60 منٹس” کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بل اوونز ہیں جنہوں نے اپنی ادارتی آزادی کے خاتمہ کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔پروڈیوسر بل اوونز کا کہنا تھا کہ اب وہ آزادانہ ایڈیٹوریل فیصلے نہیں لے سکتے، جیسا کہ وہ ہمیشہ لیتے رہے ہیں۔اس پروگرام پر ڈونلڈ ٹرمپ اور پیراماؤنٹ (CBS نیوز کی مالک کمپنی) دونوں کی جانب سے دباؤ بڑھتا جا رہا تھا۔ٹرمپ نے CBS پر 10 ارب ڈالر کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے جس کو قانونی ماہرین نے بے بنیاد قرار دیا ہے۔