امریکہ میں بیرون ملک شہریوں کو امریکی شہریت

,

   

گرین کارڈ کے حصول کی حد کو ختم کرنے کی سمت پیشرفت ، ڈیموکریٹک پارٹی کی شہریت بل کی پیشکشی
حیدرآباد۔12۔ مئی ۔ (سیاست نیوز) امریکہ میں برسراقتدار ڈیموکریٹک پارٹی نے شہریت بل 2023منظوری کے لئے پیش کرتے ہوئے امریکی سرحدوں میں موجود 1 کروڑ 10لاکھ بیرون ملک شہریوں کو امریکی شہریت کی فراہمی کی راہ ہموار کرنے کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک کے لئے گرین کارڈ کے حصول کی حد کو ختم کرنے کی سمت پیشرفت کی ہے۔ امریکی کانگریس ویمن لنڈا سانچیز نے ایوان میں اس بل کو پیش کرتے ہوئے کئی برسوں سے شہریت کے حصول کا انتظار کرنے والوں کو راحت فراہم کرنے کے اقدامات کی پیشرفت کو یقینی بنایا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے پیش کئے گئے شہریت بل 2023 کومنظور کئے جانے کی صورت میں ان بیرونی شہریوں کو امریکی شہریت حاصل ہونے کی راہ ہموار ہوگی جن شہریوں نے ملک سے اخراج پر عارضی تحفظ حاصل کرتے ہوئے امریکہ میں مقیم ہیں۔ اس بل میں گرین کارڈ کو مستقل رہائش کے اجازت نامہ قرار دیا گیا ہے اور H1B ویزاکے حامل شہریوں کے لئے ملک کے اعتبار سے حد کو ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جو کہ ہندستانی شہریوں کے علاوہ چینی شہری جو اس ویزا پر امریکہ میں مقیم ہیں ان کی شہریت کے لئے راہیں ہموار ہوں گی۔بل میں ملازمت کی بنیاد پر حاصل کئے جانے والے ویزا کے ذریعہ حاصل کی جانے والی شہریت کے شرائط میں ترمیم کی سفارش کی گئی ہے۔اس کے علاوہ اپنے خاندانوں سے دور رہنے والوں اور دیگر مسائل کا شکار افراد کے لئے بھی اس شہریت بل میں نکات رکھے گئے ہیں جو کہ ان کے حصول شہریت کے امور میں فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔م