لاس اینجلس: امریکہ کے مغربی ساحلی جنگلات میں بھڑکنے والی آگ بے قابو ہوگئی ہے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا، اوریگون اور واشنگٹن کے جنگلات میں لگی آگ کے سبب قریبی علاقوں سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 23 افراد کی ہلاکت کی خبر ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ متعدد علاقوں کا بیرونی دنیا سے مکمل طور پر رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ گورنر کیٹ براؤن نے کہا کہ ریاست اوریگون کے پانچ شہر ’بڑے پیمانے پر تباہ ہو چکے ہیں۔‘ کیلی فورنیا میں 8000 مربع کیلومیٹر رقبہ آگ کے شعلوں کی زد میں آچکا ہے۔