امریکہ میں دو طیارے ٹکراگئے

   

واشنگٹن : امریکہ میں دو طیارے فضا میں ٹکراگئے جن میں سے ایک گرکر تباہ ہوگیا جب کہ دوسرے کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔امریکہ کے شہر ڈینور کے قریب دو ہوائی جہاز فضا میں ٹکرا گئے جن میں سے ایک گر کر تباہ ہو گیا جب کہ دوسرے کو نقصان پہنچا جو ائیر پورٹ پر لینڈ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دونوں ہوائی جہاز ڈینور ائیرپورٹ سے سلیدا ائیرپورٹ آجا رہے تھے۔