حیدرآباد۔ 16 اکتوبر (سیاست نیوز) امریکہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں آندھرا پردیش کے تین افراد ہلاک ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اوکلاہاما سے ڈلاس جانے کے دوران گاڑیوں کا تصادم ہوگیا۔ مہلوکین کا تعلق تلگو ریاست کے سری کلاہستی، نیلور اور ویزاگ کے مختلف علاقوں سے ہے جو امریکہ میں برسرروزگار تھے۔ یہ تلگو افراد دیگر افراد کے ساتھ کار میں سفر کررہے تھے۔ اس حادثہ میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جن میں اے پی کے تین افراد شامل ہیں۔ حادثہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مہلوکین کی شناخت نہیں ہوسکی۔