امریکہ میں شکاری خودزخمی ہرن کا شکار ہوگیا

   

ارکنساس۔/26 اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ریاست ارکنساس میں ایک شکاری اپنے ہی شکار ہرن کے حملہ میں ہلاک ہوگیا۔ 66 سالہ شکاری اوزارک پہاڑیوں کے قریب شکار میں مصروف تھا کہ وہاں اس کو ایک ہرن نظر آیا جس پر گولیاں چلادی گئیں اور وہ ڈھیر ہوگیا۔ تاہم شکاری دیکھنے کیلئے کہ آیا ہرن مرچکا ہے، اس کے قریب پہنچا۔ اس دوران شدید زخمی ہرن اچانک اُٹھ کھڑا ہوا اور دوڑتے ہوئے تھامس الیکزینڈر پر وحشیانہ حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں شکاری فوت ہوگیا۔