امریکہ میں طوفان اور سیلاب کا الارم، شہریگھروں میں رہیں

   

واشنگٹن : امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے بعض علاقوں میں شدید طوفان اور سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔امریکہ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان کے مطابق ”واشنگٹن کے بعض علاقوں میں شدید طوفان اور سیلاب کی توقع ہے۔ وارننگ والے علاقوں کے رہائشیوں کو طوفانی ہواوں کے ساتھ اُڑتے ملبے سے خطرہ ہو گا۔ عمارتوں کی چھتوں، بیرونی حصّوں اور کھڑکیوں درواز وں کو نقصان پہنچ سکتا ہے”۔محکمہ موسمیات نے موسمی حالات معمول پر آنے تک علاقے کے شہریوں سے باہر نکلنے سے پرہیز کرنے اور پناہ گاہوں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔شدید طوفان دارالحکومت واشنگٹن کے علاوہ ریاست ورجینیا کے شمالی حصّوں اور ریاست میری لینڈ کے بعض علاقوں کو متاثر کرے گا۔ علاقے کے رہائشیوں کو سیلابی ریلوں کے لئے تیار رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشیں دریاوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا سبب بن سکتی ہیں اور نسبتاً نشیبی علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں۔توقع ظاہر کی گئی ہے کہ طوفان نصف شب کے قریب شدت کھو دے گا لیکن بارش صبح تک جاری رہے گی۔