امریکہ میں طیارہ حادثہ ،30 مسافر زخمی

   

نیویارک10مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ترکی ایئر لائنز کے ایک مسافر بردارطیارہ میں یہاں جان ایف کنیڈی بین الاقوامی ہوائی اڈے ( جے ایف کے ) پر لینڈنگ سے قبل اچانک آئی ہلچل سے تقریبا 30ً مسافر زخمی ہو گئے ۔نیویارک شہر کے محکمہ فائر بریگیڈ نے ٹویٹ کیا‘‘زخمی ہونے والے مسافروں میں سے ایک کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا اور دیگر مسافروں کو جے ایف کے ٹرمینل پر علاج کیا گیا۔ زخمی مسافروں کو شدید چوٹیں نہیں آئی ہیں لیکن زیادہ تر مسافروں کو دھکا لگا، خراشیں آئیں جس سے مسافر زخمی ہوئے ہیں۔