واشنگٹن ،18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔ میڈیا نے وفاقی ایوییشن اتھارٹی کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔ اے بی ایس نیوز نے کہا ہے کہ کیسنا- 303 نامی طیارہ نیویارک کے ڈچیس علاقہ میں ہفتہ کی شام مقامی وقت کے مطابق 04:29 بجے ایک مکان پر گر گیا۔ طیارہ میں تین افراد سوار تھے جن میں دو کی ہلاکت کی اطلاع ہے ۔
