نیویارک : ریاست کیلی فورنیا کے جنوب میں امریکہ کی میرین کور سے تعلق رکھنے والے اوسپرے MV-22B قسم کے ٹیلٹروٹر طیارے کے گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔یو ایس میرین کور کے تھرڈ نیول ایئر اسکواڈرن کی جانب سے ایک تحریری بیان میں بتایا گیا کہ اسکواڈرن کا اوسپرے MV-22B قسم کا ٹیلٹروٹر طیارہ کیلیفورنیا میکسیکو سرحد کے قریب گلیمس قصبے کے قریب مقامی وقت کے مطابق 12:25 پر گر کر تباہ ہوا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے کا عملہ 5 میرینز پر مشتمل تھا۔ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ “سوشل میڈیا پر ابتدائی رپورٹس کے برعکس، طیارے میں کوئی جوہری مواد موجود نہیں تھا۔امریکی میڈیا کی رپورٹ میں عملے میں سے 5 افراد کے جان بحق ہونے اور باقی افراد کی زندگیوں کے بارے میں کوئی معلومات نہ ہونے سے آگا ہ کیا گیا ہے۔