انڈیانا: پرڈیو یونیورسٹی میں زیر تعلیم بھارتی اسٹوڈنٹ نیل اچاریہ جو اتوار سے لاپتہ بتایا گیا تھا ، اس کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ ویسٹ لفایٹ سے اتوار کو ایک نعش برآمد کی گئی جس کی شناخت نیل اچاریہ کے طور پر کی گئی۔ متوفی کی والدہ گوری نے ایکس پر اپنے پوسٹ میں اپیل کی تھی کہ ان کابیٹا نیل اچاریہ 28 جنوری سے لاپتہ ہے۔ اسے آخری مرتبہ پرڈیو یونیورسٹی میں اوبر ڈرائیور نے دیکھا تھا، جب اس نے نیل کو وہاں چھوڑا تھا۔ اس کے بعد سے نیل لاپتہ ہوگیا اور اس کی لاش برآمد ہوئی۔
