امریکہ میں نسلی مساوات کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری

   

واشنگٹن ۔17 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں نسلی مساوات کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی صدر ٹرمپ نے پولیس اصلاحات کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔امریکی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے بعد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، ریاست ورجینیا کے شہر رچمنڈ میں سیاہ فام افراد کے قتل اور نسل پرستی کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے ا?نسو گیس اور فائر کریکرز کا استعمال کیا۔ دوسری جانب ریاست میسوری کے شہر سینٹ لوئس میں نصب کرسٹوفر کولمبس کا مجسمہ احتجاجی مظاہرے کے بعد ہٹا دیاگیا۔