امریکہ میں نومولود کی کورونا کی وجہ سے موت

   

نیویارک 29 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کورونا وائرس کا شکار ہونے والا ایک نومولود امریکہ میں فوت ہوگیا ۔ کہا گیا ہے کہ امریکہ میں ایک سال سے کم عمر کے بچے کی یہ پہلی موت ہے ۔ الینائیس کے محکمہ صحت عامہ نے اطلاع دی ہے کہ شکاگو میں یہ نومولود فوت ہوا ہے جس میں کورونا وائرس کا معائنہ مثبت آیا تھا ۔ محکمہ صحت عامہ کے ڈائرکٹر نگوزی ایزیکے نے کہا کہ اب تک امریکہ میں کورونا کی وجہ سے کسی نومولود کی موت واقع نہیں ہوئی تھی ۔ اب یہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کہ آیا اس موت کی حقیقی وجہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ اگر ہم خود کو نہیں بچا پائیں تو اپنے آس پاس والوں کو بچائیں ۔ الینائیس کے گورنر جے بی پرٹزکر نے میڈیا سے کہا کہ وہ سمجھ سکتے ہیں کہ یہ خبر کتنی تکلیف دہ ہے خاص طور پر ہر کم عمر بچے کیلئے ۔ یہ اطلاع سننے پر وہ اعتراف کرتے ہیں کہ وہ دہل کر رہ گئے تھے ۔ اس اطلاع پر ہر کوئی غمزدہ ہوسکتا ہے ۔