واشنگٹن ۔ یکم؍ فروری ، ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں ’’ پبلک ہیلت ایمرجنسی ‘‘ کا اعلان کردیا گیا اور ایسے بیرونی شہریوں کی امریکہ میں داخلہ پر عارضی پابندی عائد کردی گئی جو گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چین کا سفر کرچکے ہیں تاکہ امریکہ میں نئے مہلک وائرس ’ کرونا ‘ سے تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ یہ پابندی ایسے امریکی شہریوں پر بھی لاگو ہوگی جو اس وائرس سے متاثرہ صوبہ سے واپس ہوئے ہیں اور ان کا لازمی طور پر 14 دنوں تک علیحدہ طور پر علاج کیا جائے گا۔ ہیلت سکریٹری ایلکس ازد نے یہ بات بتائی۔ چین کے دوسرے شہروں سے آنے والے امریکی شہریوں کی ملک میں داخلے کے وقت اسکریننگ کی جائے گی اور ان کی نگرانی کی جائے گی۔
