٭ نئی دہلی : کانگریس نے مودی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ٹرمپ نظم و نسق سے بات چیت کرتے ہوئے کورونا وائرس وباء کے باعث امریکہ میں پھنسے ہوئے ہندوستانی
H1B
ویزا رکھنے والوں کے ویزے میں توسیع کرے تاکہ یہ لوگ ملازمتوں سے محروم ہونے سے بچ سکیں ۔ کانگریس ترجمان نے کہا کہ امریکہ میں ہندوستانیوں کی سلامتی اور روزگار کی برقراری کو یقینی بنانا مودی حکومت کیلئے ضروری ہے ۔