امریکہ میں پہلی بار ’’زنخا سینیٹر ‘‘

   

واشنگٹن : امریکی تاریخ میں پہلی بار ایک ٹرانس جینڈر (زنخا) امیدوار نے سینیٹ کا الیکشن جیت لیا ہے۔سارہ میک برائیڈ نے ڈیلاویر سے اسٹیٹ سینیٹ کی دوڑ جیت لی ہے۔ اس کامیابی کے بعد وہ امریکہ میں پہلی ٹرانس جینڈر سینیٹر بن گئی جو کھلے عام ٹرانس جینڈر ہونے کا اعتراف کرتی ہیں۔ڈیلاویر میں آسانی سے اپنے حریف ری پبلیکن کے امیدوار اسٹیو واشنگٹن کو شکست دینے والی 30 سالہ سارہ نے کہا کہ امریکی جمہوریت ٹرانس جینڈر کیلئے بھی کشادہ ہے۔سارہ نے اپنے علاقے میں سماجی کاموں کے ذریعہ شہرت پائی۔