واشنگٹن: امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 2.72 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 1.38 کروڑ لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز ( سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعاداد وشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 272820 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 13881620 ہوگئی ہے ۔