واشنگٹن ۔23اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے ہیلتھ چیف رابرٹ ریڈ فورڈ نے خبردار کر دیا ہے کہ نئے کورونا وائرس کی دوسری لہر سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے لیے یہ زیادہ تباہ کن ہو گا کیونکہ کورونا وائرس ممکنہ طور پر موسمی نزلہ زکام کے سیزن میں آئے گا۔ انہوں نے امریکیوں سے کہا کہ وہ اس حوالے سے پہلے سے ہی تیار رہیں اور ضروری طبی ہدایات پر عمل کریں۔ امریکہ میں اس وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد آٹھ لاکھ ہو چکی ہے جبکہ44800سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں، جو کسی بھی ملک میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد بنتی ہے۔