واشنگٹن ۔ 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ایک ہاسپٹل میں ڈاکٹروں سے ایک ایسی غلطی ہوگئی جس سے دونوں مریضوں کے آپریشن ہوتو گئے لیکن جس کا آپریشن پہلے ہونے والا تھا اس کا بعد میں ہوا اور جس کا بعد میں ہونے والا تھا اس کا پہلے ہوگیا۔ گردہ کی پیوندکاری کسی اور مریض کو کی جانے والی تھی مگر وہ کسی دوسرے مریض کو کردی گئی کیونکہ دونوں مریض نہ صرف ہم نام بلکہ ہم عمر بھی تھے۔ جس مریض کی پیوندکاری کی گئی اس کی باری فہرست میں بہت نیچے تھی اور جس کی پیوندکاری کی جانے والی تھی اس مریض کے گردے کی پیوندکاری بھی ایک ہفتہ بعد کامیابی سے انجام دی گئی۔