امریکہ میں ہندوستانی نژاد کھرب پتی مشی گن اسٹیٹ لیجسلیچر کیلئے منتخب

,

   

واشنگٹن: امریکہ میں ہندوستانی نژاد کھرب پتی تاجر شری تھانیدار مشی گن میں ایوان نمائندگان کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔ ان کے حق میں 93 فیصد ووٹ آئے۔ 65 سالہ تھانیدار ایک سائنسداں بھی ہیں۔ دو سال قبل انہوں نے گورنر کے انتخاب کیلئے مقابلہ کیا تھا لیکن ناکام رہے۔ کرناٹک کے بیلگام سے تعلق رکھنے والے تھانیدار یونیورسٹی آف ممبئی کے گرائجویٹ ہیں اور وہ 1979ء میں اعلیٰ تعلیم کیلئے امریکہ منتقل ہوئے تھے۔