واشنگٹن، 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے نیوکلیئر، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے خطرے سے نمٹنے کے لئے 25 سال پہلے لاگو قومی ہنگامی حالات کی مدت ایک سال کے لئے اور بڑھا دی ہے ۔ صدر ٹرمپ نے منگل کو کہا ’’بڑے پیمانہ پر تباہی کے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاگو قومی ایمرجنسی 14 نومبر کے بعد بھی جاری رہنی چاہئے ، تو میں نے اسے ایک سال کے لئے اور جاری رکھ رہا ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس وقت کے صدر بل کلنٹن نے قومی سلامتی کو لے کر غیر معمولی خطرے سے نمٹنے کیلئے حکومت کے حکم نمبر 12938 کے ذریعے پہلی بار 14 نومبر 1994 کو ایمرجنسی نافذ کی تھی
بولیویا میں تشدد، 7 افراد ہلاک
سوکرے ، 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بولیویا میں انتخابات میں بے ضابطگی کے خلاف ہو رہے مظاہروں کے دوران تشدد میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ’ال ڈیبر نیوز پورٹل‘ نے استغاثہ جنکل کے دفتر کے حوالے سے منگل کو یہ اطلاع دی۔ اس سے پہلے کی رپورٹوں میں دو افراد کے مارے جانے کی اطلاع تھی۔
پورٹل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دو افراد لا پاز میں، دو افراد سانتا کروز میں اور تین افراد کوچبمبا میں مارے گئے ہیں۔ ریلیف سروس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 12 افراد اسپتالوں میں داخل ہیں۔ پولیس کے مطابق اس سلسلہ میں 169 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔
۔
