امریکہ میں ہیلی کاپٹر حادثہ 5 افراد ہلاک

   

جونیاؤ : امریکہ کی ریاست الاسکا میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق حادثہ اتوار کے روز پیش آیا۔ یوروکاپٹر اے ایس 50ہیلی کاپٹر نامعلوم وجوہات کی بنا پر الاسکا کے علاقے کنک بوزولو میں گرکر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں 5 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا۔ الاسکا امدادی مرکز سے امدادی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے نہیں بتائی گئی۔ مقامی حکومت نے حادثے کے حوالے سے تحقیقات شروع کرا دی ہیں۔