امریکہ میں یہودیوں کیخلاف خونریز حملہ کا ایک سال مکمل

   

واشنگٹن 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سرزمین پر یہودیوں کے خلاف سب سے خونریز حملے کو آج آک برس مکمل ہو گیا ہے۔ پچھلے سال ستائیس اکتوبر کو پٹسبرگ میں آک مقامی شخص نے ٹری آف لائف نامی یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کرکے گیارہ افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ پٹسبرگ میں آج یہودیوں کی آک تقریب میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے جبکہ دنیا کے کئی شہروں میں دعائیہ تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں۔