امریکہ نے بحران نہ پھیلنے کا پیغام دیا : ایرانی وزیر خارجہ

   

تہران : ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ انہیں امریکہ کی طرف سے غزہ کے بحران کے نہ پھیلنے کی خواہش پر مبنی پیغامات موصول ہوئے ہیں، لیکن امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی بھاری کھیپ بھیج کر جنگ کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔الجزیرہ ٹیلی ویڑن کو اپنے بیان میں عبداللہیان نے فلسطینی زمینوں پر اسرائیل کے قبضے اور غزہ کے بحران سے پیدا ہونے والے مسائل کا جائزہ پیش کیا۔عبداللہیان نے نوٹ کیا کہ فلسطینی گروہوں اور اسرائیلی انتظامیہ کے درمیان تنازعات میں “انسانی ہمدردی کی بنیاد پر توقف” پر عمل درآمد کو بڑھایا جانا چاہیے۔” عارضی جنگ بندی کو ایک مستقل جنگ بندی بننا چاہیے، ورنہ خطے کو نئے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صیہونی حکومت اور امریکیوں کو ان جنگی جرائم کو نہ روکنے کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔”عبداللہیان نے کہا کہ وہ غزہ کی صورتحال کے حوالے سے ثالثوں کے ذریقہ امریکہ سے رابطے میں ہیں۔”گزشتہ 6 ہفتوں میں، ہمیں امریکہ کی طرف سے سفارتی ذرائع سے پیغامات موصول ہوئے ہیں، خاص طور پر تہران میں سوئس سفارت خانے کے ذریعہ، جو ایران میں امریکی مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔ امریکیوں نے ہمیشہ اپنے پیغامات میں اس بات پر زور دیا کہ وہ جنگ کے دائرے کو وسعت دینے کا ارادہ نہیں رکھتے۔وزیر عبداللہیان نے کہا کہ واشنگٹن کے پیغامات کے جواب میں انہوں نے یہ پیغام پہنچایا کہ “امریکہ نے اسرائیل کو بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی ترسیل کے ساتھ جنگ کا دائرہ بڑھا دیا ہے اور اس کا ذمہ دار وہی ہے۔”