امریکہ نے عراقی فوجی اڈے پر حملے کی مذمت کی

   

واشنگٹن، 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے عراق کے صلاح الدین صوبے میں فوج کے بالد فضائی فوجی اڈے پر ہوئے راکٹ حملے کی سخت مذمت کی ہے ۔مسٹر پومپیو نے پیر کے روز ٹویٹ کیا کہ ‘‘عراقی فضائی فوجی اڈے پر ایک اور راکٹ حملے کی رپورٹ سے انتہائی ناراض ہوں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتا ہوں اور عراق حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عراقی لوگوں پر کئے گئے اس حملے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے ’’۔امریکی وزیر خارجہ نے عراق کی خود مختاری کی خلاف ورزی کرنے والے گروپوں کے خاتمے کی بھی بات کہی۔عراق کے صلاح الدین صوبے میں اتوار کے روز فوج کے بالد فضائی فوجی اڈے کو نشانہ بنا کر کیے گئے راکٹ حملے میں فضائیہ کے کم از کم چار فوجی زخمی ہوئے گئے ۔اس سے پہلے امریکی فوج اس اڈے کو استعمال کرتی تھی، تاہم اس حملے میں کسی بھی امریکی فوجی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ بالد فضائی فوجی اڈہ دارالحکومت بغداد سے تقریباً 90 کلو میٹر دور ہے ۔