واشنگٹن : شدت اختیار کرتی تجارتی جنگ میں امریکہ نے چین پر ایک اور وار کردیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکہ نے چینی بحری صنعت کے غلبہ کو چیلنج کرنے اور ملک میں جہاز سازی کے شعبہ کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے امریکی بندرگاہوں پر آنے والے چینی بحری جہازوں پر فیس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیس 14 اکتوبر 2025 سے لاگو ہوگی جس کے تحت چینی ملکیت اور آپریٹ کردہ جہازوں سے فی نیٹ ٹن 50 ڈالر وصول کیے جائیں گے۔ یہ شرح آئندہ 3 برسوں تک ہر سال 30 ڈالر کے اضافہ کے ساتھ بڑھتی رہے گی۔ ایسے جہاز جو غیر چینی کمپنیوں کی ملکیت ہوں ان پر 18 ڈالر فی نیٹ ٹن وصول کی جائے گی جو آئندہ 3 برس تک ہر سال 15 ڈالر بڑھے گی۔