امریکہ نے چینی شہریو ں کو ’گنوار‘ کہہ دیا ،چین کا سخت ردعمل

   

واشنگٹن : امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے چینی شہریوں کو “گنوار” کہہ دیا۔نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکی ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ عالمی معیشت نے امریکہ کو سمجھ کیا رکھا ہے؟ امریکہ بہت زیادہ قرض لے کر وہ چیزیں خریدے جو دوسرے ممالک ہمارے لیے بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم چین کے گنواروں سے رقم ادھار لیتے ہیں تاکہ وہ چیزیں خرید سکیں جو چین کے گنوار تیار کرتے ہیں۔چین نے جے ڈی وینس کے بیان کو جاہلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی نائب صدر کے ایسے تبصرے حیران کن اور افسوسناک ہیں۔چین میں سوشل میڈیا پر بھی امریکی نائب صدر کے بیان کی مذمت کی جارہی ہیں۔صارفین نے لکھا کہ غرور اور بدتمیزی ہی ان کا اصل چہرا ہے۔کسی نے جملہ کسا کہ امریکہ کے دیہی علاقے سے نکلنے والے اس گنوار کے پاس نقطہ نظر کی کمی ہے۔واضح رہے کہ تجارتی محصولات پر امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔چہارشنبہ کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتہ عائد کیے گئے تجارتی ٹیرف میں 90 روز کے وقفے اور چین کے لیے ٹیرف میں مزید اضافے کا اعلان کردیا۔ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ چین پر عائد تجارتی ٹیرف میں مزید اضافہ کرکے اسے 125 فیصد کررہے ہیں اور اس کا اطلاق فوری پر ہوگا۔