واشنگٹن: یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے ہندوستان کے سفر کے خطرے کی سطح کو لیول3 (ہائی رسک) سے کم کر دیا ہے جو کہ کووڈ کی کم سطح کی نشاندہی کرتا ہے ۔ سی ڈی سی نے پیر کے روز ہندوستان کے لیے ‘لیول 1 ٹریول ہیلتھ نوٹس جاری کیا، جس میں ملک کو وبا درمیان سفری خطرے کی سب سے کم سطح پر رکھاگیا ہے ۔