واشنگٹن : امریکی ریاست مغربی ورجینیا کے ایک اسکول میں مذہبی تعلیم دینے کے خلاف طلبہ کے والدین نے مقدمہ دائر کر دیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ کیبل کاؤنٹی اسکول سسٹم مذہبی آزادی کو نظر انداز کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور طلبہ کو زبردستی عیسائی مذہب کا پیروکار بنارہا ہے۔ طلبہ کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ سرگرمیوں میں حصہ لیں۔