امریکہ: ٹائمز اسکوائر کے سائن بورڈ زلزلہ زدگان کیلئے روشن ہو گئے

   

نیویارک : امریکہ کے شہر نیویارک کے سائن بورڈ، ترکیہ میں 6 فروری کے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے، جذباتی پیغامات سے روشن ہو گئے ہیں۔عالمی شہرت یافتہ ٹائمز اسکوائر کے سائن بورڈوں پر ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لئے شائع کئے گئے پیغامات میں “ملّی اتحاد ویکجہتی کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی اور بین الاقوامی تعاون کو سراہا گیا ہے”۔سائن بورڈوں کو”صدی کی آفت”، “ترکیہ کے ساتھ تعاون پر آپ کے شکر گزار ہیں”، “ترکیہ ہمیشہ سے کہیں زیادہ متحد ہو گیا ہے”، “پْر امید رہیں”، “ہیرو بنتے نہیں پیدا ہوتے ہیں” اور “ہمارے دِلوں کو غم نے بھر دیا ہے” جیسے پیغامات سے روشن کیا گیا ہے۔