چنئی :امریکہ کے دورے گئے تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے شکاگو میں تین اور کمپنیوں کے ساتھ کل ملاکر 850 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ چیف منسٹر نے اس کے علاوہ چینگل پٹو میں ریسرچ، ڈیولپمنٹ اور مینوفیکچرنگ یونٹ کے لیے 500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لئے لنکن الیکٹرک کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے ۔کانچی پورم میں سینسرز اور ٹرانس ڈوسر کے لیے پیداواری سہولت کے قیام کے لیے وشئے پریسیژن کے ساتھ اور چنئی اور کوئمبٹور میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ یونٹس کے قیام کے لیے 250 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لیے وِسٹیون کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے گئے ۔ یہاں ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا کہ ان مفاہمت ناموں کے ذریعے کل ملارک 850 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری پر دستخط کیے گئے ۔مسٹر اسٹالن زیادہ صنعتی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور تمل ناڈو کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا کرنے کے لیے امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران سان فرانسسکو اور شکاگو میں اب تک 10 سے زائد بڑی عالمی کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ۔