و اشنگٹن انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ہلکا طیارہ رن وے سے پھسل کر ایک کار سے ٹکرا گیا۔کار سے ٹکرانے والا ہلکا طیارہ Lancair IV-P پروپجیٹ تھا۔اس طیارے نے ٹیکساس کے ایرو کنٹری ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی مگر رن وے پر رکنے کے بجائے حفاظتی باڑ توڑتے ہوئے باہر سڑک پر ایک کار سے جا ٹکرایا۔پائلٹ رن وے کے اختتام پر طیارے کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ اس لیے وہ سامنے کی رکاوٹ کو توڑ کر اس کے پاس سے گزرنے والی کار سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔