امریکہ پر یوکرین کو اپنے مقاصدکیلئے استعمال کر نے پوٹن کا الزام

   

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیرپوٹن کا کہنا ہے کہ امریکہ یوکرین کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولادیمیرپوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین سے بات چیت جاری رہے گی، اس کا مقصد جنگ سمیت ‘‘منفی منظر ناموں’’ سے بچنا ہے۔روسی صدتر نے کہا کہ تصور کریں یوکرین ناٹو میں شامل ہوگیا اور فوجی آپریشن شروع کرتا ہے، تو کیا ہمیں ناٹو بلاک کے خلاف جنگ کرنی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ امرتجے ہمارے سکیورٹی مطالبہ کو نظر انداز کر رہا ہے اور یوکرین کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنی سکی کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ تصادم کا مطلب یورپ میں مکمل جنگ ہوگی، آگے کیا ہوگا یہ پیش قیاسی کوئی نہیں کرسکتا۔