امریکہ: چھوٹا طیارہ گھر پر گر گیا، 3 افراد ہلاک

   

امریکی ریاست مشی گن میں چھوٹا طیارہ گھر پر گرنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے، واقعہ مشی گن کی اوک لینڈ کاو?نٹی میں پیش آیا۔مقامی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں طیارے کا پائلٹ اور طیارے میں سوار 2 مسافر شامل ہیں۔واقعے میں گھر میں موجود 5 افراد محفوظ رہے، تاہم ان کی بلی طیارے کی زد میں آکر ہلاک ہو گئی۔طیارہ گھر پر گرنے سے اس میں آگ لگ گئی جس پر کچھ دیر بعد قابو پا لیا گیا۔