امریکہ کا اسرائیل کو بموں کی فراہمی روک دینے کا دعوی

   

واشنگٹن : امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتہ تل ابیب کی انتظامیہ کی جانب سے غزہ کے شہریوں کے پناہ لینے والے رفح شہر پر حملہ کرنے کے فیصلے کے بعد امریکہ نے اسرائیل کو بموں کی ترسیل روک دی ہے۔امریکی پریس میں شائع خبروں کے مطابق، ایک سینئر اہلکار نے رازداری کے خدشات کی وجہ سے اپنا نام خفیہ رکھتے ہوئے بموں کی کھیپ کے حوالے سے بیان دیا۔اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کو بھیجی گئی کھیپ میں 900 کلوگرام کے 1800 اور 225 کلوگرام کے 1700 وزنی بم شامل تھے، ان بموں کے بم گنجان آباد علاقوں میں کس شکل میں استعمال کرنے کے حوالے سے ان کو خدشات لا حق ہیں۔