واشنگٹن : امریکی محکمہ انصاف نے فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ ، القاعدہ ، اور ‘داعش’ کے فوجی ونگ کو نشانہ بناتے ہوئے ان گروپوں کیلئے ہونے والی”فنانسنگ مہم” ناکام بناتے ہوئے بھاری رقوم ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔وزارت انصاف نے بیرون ملک واقع انتہا پسند تنظیموں کے ذریعے استعمال کیے جانے والے کریپٹوکرنسی اکاؤنٹس سے لاکھوں ڈالر ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ رقوم داعش ، القاعدہ اور حماس کے ملٹری ونگ کو منتقل کی جا رہی تھیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے کہا کہ عسکریت پسند گروپوں نے فنڈز کی وصولی کے لیے بنک اکاؤنٹس کا استعمال کیا ہے۔ عسکریت پسند گروں کے مالی معاونت کار کورونا وائرس وبائی امراض کے خلاف حفاظتی کٹس فروخت کرنے کا دعوی کر رہے ہیں۔عہدیداروں نے اس کارروائی کو دہشت گردی سے وابستہ ڈیجیٹل کرنسی کے پیسوں میں اب تک کی سب سے بڑی کارروائی قرار دیا ہے۔