نیویارک : ویتنام جنگ میں امریکی مداخلت کو بے نقاب کرنے والے وہسل بلوور ڈینئل ایلسبرگ 92 برس کی عمر میں فوت ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طویل عرصہ سے لبلے کے کینسر میں مبتلا سابقہ امریکی آرمی اینالسٹ ایلسبرگ ریاست کیلی فورنیا کے علاقہ کینسنگٹن میں رہائش پذیر تھے، انہیں 1971 میں پنٹگان پیپر لیک کرنے کے بعد امریکہ کی خطرناک ترین شخصیت قرار دیا گیا تھا۔ ڈینئل ایلسبرگ کے خلاف امریکی حکومت کی جانب سے جاسوسی کے الزام میں مقدمہ قائم کیا گیا تھا تاہم عدالت نے ان کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا۔ڈینئل ایلسبرگ امریکی حکومت کے فوجی اقدامات اور مداخلتوں کے شدید نقاد رہے تھے، وہ 60 کی دہائی میں وائٹ ہاس میں نیوکلیئر اسٹریٹجی کیلئے بطور مشیر اور محکمہ دفاع کیلئے ویتنام جنگ کے تجزیہ کار کے طور پر خدمات سرانجام دیتے تھے۔