امریکہ کا ہندوستان کی تجارتی رکاوٹوں پر اظہار تشویش

   

واشنگٹن۔22فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کے نئے تجارتی رکاوٹوں کے حوالہ سے فکر مند ہے ۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا حل دونوں ممالک کے درمیان وسیع تجارتی معاہدہ ہونے سے پہلے کرنے کی ضرورت ہے ۔امریکہ کے ایک سینئر افسر نے جمعہ کو اگلے ہفتہ ہونے والے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان دورہ کو کامیاب ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی ہفتوں میں ہندوستان کی جانب سے بہت سے اعلانات ہوئے ہیں جو بحث کو تھوڑی مشکل بنا رہے ہیں۔ ہم انہیں رکاوٹوں میں اضافہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ یقینی طور پر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان گفت و شنید کے دوران یہ مسئلہ سامنے آئے گا ۔ خیال رہے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ 24 فروری کو دو روزہ دورہ پر ہندوستان آرہے ہیں۔