امریکہ کو روس کے ساتھ میٹنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوا:ٹرمپ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ سربراہی اجلاس سے اس ملک کو کچھ حاصل نہیں ہوا ہے ۔ ہمیں کچھ نہیں ملا ، ہم نے روس کو ہر بڑا پلیٹ فارم دیا اور ہمیں کچھ نہیں ملا ، ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایاکہ ہم نے کچھ ایسی چیزیں چھوڑی ہیں جو ناقابل یقین حد تک قیمتی تھیں۔ میں نے پائپ لائن نورڈ اسٹریم کو بند کرادیا تھا لیکن اسے واپس دے دیا گیا اور بدلے میں کچھ نہیں ملا۔