امریکہ کو پیرس اولمپکس میں پہلا مقام ملنے کی پیش قیاسی

   

نیویارک ۔ پیرس اولمپکس 2024ء میں امریکہ کے سب سے زیادہ میڈلز جیتنے کی پیش قیاسی کردی گئی ہے ۔ اسپورٹس گلوبل ڈیٹا نے پیرس اولمپکس میں سب سے زیادہ میڈلز جیتنے والے ممالک سے متعلق پیش قیاسیاں جاری کی ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق چین زیادہ گولڈ میڈلز جیت کر امریکہ کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکہ 112 میڈلز جیت سکتا ہے جس میں 39 گولڈ، 32 سلور اور41 برونز میڈلز شامل ہوسکتے ہیں۔ چین کے 86 میڈلز جیتنے کی پیش قیاستی کی گئی ہے جن میں 34 گولڈ، 27 سلور اور 25 برونز میڈلز ہوسکتے ہیں۔ برطانیہ کے تیسرے، میزبان ملک فرانس کے چوتھے اور آسٹریلیا کے پانچویں نمبر پر میڈلز جیتنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔