امریکہ کی 2020ء مردم شماری میں سکھوں کیلئے علحدہ ’’کوڈنگ‘‘

   

٭ امریکہ میں 2020ء میں کی جانے والی مردم شماری میں پہلی بار سکھ فرقہ کی ایک علحدہ نسلی گروپ کے طور پر گنتی عمل میں آئے گی۔ ایک غیرمنفعت بخش تنظیم دی یونائیٹیڈ سکھس نے اس اقدام کو ایک ’’سنگ میل‘‘ قرار دیا ہے۔ گذشتہ 20 سالوں سے امریکہ میں رہائش پذیر سکھوں کیلئے ایک علحدہ ’’کوڈنگ‘‘ کا مذکورہ تنظیم کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا تھا تاکہ سکھوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کا تدارک کیا جاسکے۔