امریکہ کی اسرائیل کے آئرن ڈوم کیلئے ایک ارب ڈالر کی امداد

   

واشنگٹن ۔ امریکی کانگریس نے دفاعی بجٹ میں اسرائیل کو آئرن ڈوم دفاعی نظام کی مد میں ایک ارب ڈالر امداد کی منظوری دے دی۔ عبرانی ویب سائٹ نے بتایا کہ ان میزائلوں کی اکثریت امریکی سرزمین پر تیار کی گئی ہے اور ہر میزائل کی قیمت تقریباً 50ہزار ڈالر ہے۔ کانگریس میں ووٹنگ کے دوران 420 کے مقابلے میں صرف 9ووٹ مخالفت میں ڈالے گئے۔