نیو آرلیانس 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہارڈ راک ہوٹل نیو آرلیانس کا ایک بڑا شعبہ منہدم ہوگیا جس کی وجہ سے گرد کا کثیف بادل اور ہوٹل کا ملبہ پورے علاقہ میں پھیل گیا۔ دو افراد ہلاک ہوئے اور 20 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔ بچاؤ کارکنوں نے بڑے پیمانے پر غیر مستحکم عمارت کے ملبہ میں پھنسے ہوئے افراد کی تلاش جاری رکھی ہے۔ تاہم اُنھیں ابھی مہلوکین، لاپتہ افراد یا زخمی افراد کے زمرہ میں شامل نہیں کیا گیا۔ قریبی عمارتوں کا تخلیہ کروادیا گیا۔ یہ ہوٹل 270 فٹ 82 میٹر بلند تھی تاہم مبینہ طور پر غیر مستحکم تھی۔ آتش فرو عملہ کے ارکان نے کہاکہ لاپتہ افراد کی رات ہوجانے کے بعد حفاظتی انتظامات کے پیش نظر معطل کردی گئی ہے۔ ہوٹل کی عمارت تعمیر کروانے والے کنٹراکٹر نے کہاکہ اُس کے نمائندے رات میں بھی ہنگامی خدمات جاری رکھیں گے۔ ہنگامی کارکنوں کے پاس ایک طیارے کے حادثہ کا شکار ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے۔ ہوٹل کا ایک 68 سالہ مہمان سڑک کے پاس ابتر حالت میں مردہ دستیاب ہوا۔ ٹی وی چیانل نے اِس ہوٹل کے انہدام کی خبر نشر کی جس کی وجہ سے ریاست گیر ہیجان پھیل گیا۔ سماجی ذرائع ابلاغ پر ایک ویڈیو فلم کی نمائش جاری ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہوٹل کی عمارت کسی دھات سے تیار کی گئی تھی۔ آلات کے ذریعہ منہدم عمارت کے ملبہ کا تجزیہ کرنے پر اِس کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک متاثرہ شخص نے اپنی شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر کہاکہ جس وقت عمارت منہدم ہوئی وہ اپنی ملازمت کے لئے روانہ ہوچکا تھا۔ 30 سالہ مائیکل اریٹر نے جو جرمن شہری ہے اور شہر میونخ کا رہنے والا ہے، کہاکہ وہ عمارت کے باہر نکل رہا تھا جبکہ اُس کا کمرہ ملبہ میں تبدیل ہوگیا۔ اُس نے خدا کا شکر ادا کیاکہ وہ کمرے کے انہدام کے وقت اندر نہیں تھا۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب 18 افراد کو دیگر شدید زخمی افراد کے ساتھ دواخانوں میں شریک کردیا گیا ہے۔ عہدیدار کرین کی کارکردگی پر گہری نگرانی رکھے ہوئے ہیں۔
