واشنگٹن ۔ 11 ۔ اکٹوبر ( ایجنسیز ) ۔ امریکی ریاست ٹینیسی کے علاقے بکس نارٹ میں جمعہ کی صبح ایک زبردست دھماکہ ہوا ۔ یہ دھماکہ ایک فوجی اسلحہ تیار کرنے والے پلانٹ میں ہوا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ 19 افراد لاپتہ ہیں، جب کہ فیکٹری کے اطراف کھڑی کئی گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آکر جل گئیں۔