نیویارک : امریکہ کی سیاسی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک سینیٹر رہنے والی خاتون رکن سینیٹر ڈایان فائن سٹین 90 برس کی عمر میں چل بسیں۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تین دہائیوں تک ڈیموکریٹک سینیٹر رہنے والی ڈایان فائن سٹین گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھیں،ان کی موت واشنگٹن میں ان کے گھر پر ہی ہوئی۔سینیٹر ڈایان فائن سٹین نے تین دہائیوں تک امریکی سینیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں اور سینیٹر منتخب ہونے سے قبل وہ میئر سان فرانسسکو کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی تھیں۔ ڈایان فائن سٹین نے پہلی مرتبہ 1992 کے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا اور ان کا شمار کیلیفورنیا کی اہم سیاسی شخصیات میں ہوتا تھا، انہیں کیلی فورنیا میں ڈیموکریٹس کا چہرہ تصور کیا جاتا تھا اور ان کا اثر و رسوخ کیپیٹل ہل میں بھی محسوس کیا جاتا تھا۔