امریکہ کی نگاہ میں تمام افریقی ممالک مساوی: بلنکن

   

واشنگٹن : امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ کی نگاہ میں تمام افریقی ممالک مساوی ہیں۔انتھونی بلنکن نے 7 تا 8 اگست کے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران ‘پریٹوریا یونیورسٹی’ میں خطاب کیا۔خطاب میں بلنکن نے صدر جو بائیڈن انتظامیہ کی افریقہ پالیسی کے بارے میں بیانات دئیے اور کہا ہے کہ “امریکہ 54 افریقی ممالک میں سے ہر ایک کو مساوی سمجھتا اور سب کو ایک جیسی اہمیت دیتا ہے”۔انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ ذیلی صحارا ئی افریقی ممالک کو ایک بڑی اسٹریٹجک طاقت خیال کرتا ہے اور افریقی اقوام کے ساتھ ،اقتصادیات، ماحولیات، توانائی، جمہوریت اور بین الاقوامی تعلقات جیسے موضوعات میں ، بحیثیت مساوی ساجھے دار کے کام کرنے کا خواہش مند ہے۔