امریکہ کیساتھ ٹیرف ڈیل کرنے میں کوئی جلدی نہیں:ایشیبا

   

ٹوکیو: جاپان کے وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا نے کہا ہے کہ ان کا ملک ٹیرف اقدامات کے سلسلے میں امریکہ کے ساتھ آئندہ تجارتی مذاکرات میں کسی بھی معاہدے میں جلدی نہیں کرے گا۔ ایشیبا نے ایوان نمائندگان کی بجٹ کمیٹی کے اجلاس کے دوران تفصیلی تجزیہ کی بنیاد پر جاپان کے قومی مفادات کے مطابق نتائج حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث امریکہ کے حالیہ ٹیرف اقدامات پر مرکوز تھی۔ جس کا جاپانی برآمدات پر خاصہ منفی اثر پڑنے والا ہے ۔جاپانی حکومت اس ہفتے شروع ہونے والے دو طرفہ مذاکرات کی تیاری کر رہی ہے ۔ امریکہ کی طرف سے متعارف کرائے گئے ٹیرف اقدامات کے سلسلے میں، جو جاپان کیلئے سب سے زیادہ تشویش کا باعث ہے وہ آٹوموبائل پر ٹیرف ہے ۔