امریکہ کے ایلینائے کے اٹارنی جنرل کورونا سے متاثر

   

شکاگو، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ایلونوئس ریاست کے اٹارنی جنرل کامے راؤل نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق مسٹر راؤل گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھے اور انہوں نے پیر کو کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔ انہون نے کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد خود کو الگ تھلگ کرلیا تھا۔مسٹر راؤل نے بیان جاری کرکے کہا، مجھے معمولی علامات ہیں اور مسلسل اپنے اسٹاف کے رابطے میں ہوں، جس سے اپنے دفتر کا کام کرسکوں۔